ابہا...سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ابہا میں گاڑیوں کے ایک ڈیلر کے خلاف تجارتی جعلسازی کی مستند رپورٹ پر مقامی شہری سعید صالح الشہرانی کو 75ہزار ریال کا انعام دیا۔ وزارت تجارت نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ڈیلر پر 3لاکھ ریال کا جرمانہ لگایا گیا۔ جس نے پرانی گاڑی کو ڈینٹنگ اور نیا روغن کرکے نئی گاڑی کے طور پر فروخت کردیا تھا اور مقامی شہری کو اس سے آگاہ نہیں کیا تھا۔