Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

خمیس مشیط .... خمیس مشیط میں جمعہ کو موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے بعض مکانات میں پانی بھر گیا۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ ژالہ باری سے موسم میں خنکی پیدا ہوگئی۔ عسیر ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد العاصمی نے یہ بتاتے ہوئے واضح کیا کہ بہت ساری گاڑیاں سیلاب میں گھر گئیں۔ سب سے زیادہ الرسراس محلہ متاثر ہوا۔ تمام متعلقہ اداروں کے اہلکار شہریوں کی مدد کیلئے دوڑ پڑے۔ محلے میں بارش کی نکاسی والا نالہ بند ہوجانے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔العاصمی نے بتایا کہ خمیس مشیط کی بلدیہ کے افسران سے ربط و ضبط پیدا کرکے مسائل حل کرلئے گئے۔ بجلی کے اہلکاروں سے بھی رابطہ کیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: