ناکام سیاستدان تبدیلی کے سونامی کو روک نہیں سکتے‘ پی ٹی آئی
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ناکام ہونے والے سیاست دان مل کر بھی تبدیلی کے سونامی کو نہیں روک سکتے۔ عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، انتخابی نتائج کے بعد پاکستان غلامی سے آزاد ہوا ہے۔ ن لیگ نے پانچ سال ملک سے دشمنی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی اداروں کی تضحیک برداشت نہیں کر سکتے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا اعلان 7 اگست تک کردیا جائے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے موجودہ فرسودہ نظام ختم کرنے کے لیے 22 سال جدوجہد کی۔ مسترد شدہ سیاستدان عمران خان کے ایجنڈے سے خوفزدہ ہیں۔ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی میں کوئی مشکلات نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دے گی، جب کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ کا اعلان 7 اگست تک کردیا جائے گا۔