انتخابی دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر شائع ہو گا
اسلام آباد...اپوزیشن اتحاد کی ورکنگ کمیٹی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف حکمت عملی تیار کرتے ہوئے 7 نکات تیار کر لئے ۔مبینہ دھاندلی کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ دھاندلی کیخلاف دونوں ایوانوں میں موثر آواز اٹھائے جانے کا بھی فیصلہ ہوا ہ۔ملک میں انتخابی دھاندلی کے خلاف شدید احتجاج کیا جائیگا ۔تحقیقات کیلئے فوری پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کیا جائیگا۔