Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو6 ہفتوں میں12 ارب ڈالر درکار؟

اسلام آباد .... تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ امر یکہ ہماری فکر کم اورخود چین سے لئے گئے اپنے قرضوں کی فکر زیادہ کرے۔ عالمی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعداد شمار کے مطابق اس وقت امر یکہ چین کا لگ بھگ 1200 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ امریکہ نے چاپان سے بھی1000 ارب ڈالر قرض لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا گذشتہ 13 ماہ میں چین نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے برابر قرض دیا۔ انہوں نے کہا کہ ا س وقت اقتصادی حالت ابتر ہے۔ پاکستان کو فوری طور پر 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ رقم کا بندوبست آئندہ 6 ہفتوں میں کرنا ہوگا۔پاکستان آئی ایم ایف اوردوست ممالک کی مدد لے گا ۔بانڈز بھی جاری کرسکتا ہے۔خراب معاشی صورتحال عمران خان کے لئے چیلنج ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے میں شفافیت لائیں گے۔چین کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے وزراءسرکاری گاڑیاں استعمال نہیں کرینگے

شیئر: