ریاض...... حالہ عمار چیک پوسٹ پر متعین کسٹم اہلکاروں نے بڑی مقدار میں ائیر گن کے چھرے اور ڈھائی لاکھ ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ سبق نیوز کے مطابق اسمگلر وں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔ ریجنل کسٹم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق مملکت آنے اور جانے والے مسافروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے ہمراہ لانے اورلے جانے والی نقد رقم اور قیمتی جوہرات اگر انکی مالیت 60 ہزار ریال سے زائد ہو تو اسکا اندراج کروائیں بصو رت دیگر انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ حالة العمار چیک پوسٹ پرمتعین کسٹم اہلکاروں نے ایک گاڑی کی تلاشی لی تو اس کے انجن اور دیگر خفیہ خانوں میں چھپائی گئی کرنسی جوکہ 2لاکھ 50 ہزار ریال تھی برآمد ہوئی جبکہ اسمگلر وں نے بڑی مقدار میں ائیر گن کے چھرے بھی مملکت اسمگل کرنے کی کوشش کی جسے ضبط کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔