Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا‘پیٹریاٹ میزائل کے نئے ورژن نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

واشنگٹن۔۔۔امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے فوج کیلئے جاری ہونے والے پیٹریاٹ میزائل کے نئے ورژن نے طویل مسافت پر نشانہ بنانے کے حوالے سے پیٹریاٹ میزائلوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ایم اسی ای 3۔پی اے سی کے نام سے سامنے آنے والے نئے پیٹریاٹ میزائل نے گزشتہ ہفتے نیو میکسیکو میں ہونے والے تجربے میں فضا میں سفر کرتے ہدف کو تیزی کیساتھ مکمل طور پر تباہ کر دیا۔کمپنی حکام کے مطابق حالیہ تجربات سے ثابت ہوا کہ نیا نظام پہلے سے زیادہ فاصلے پر اپنے اہداف کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیا پیٹریاٹ فضا میں 2پروں والے طیارے،کروز میزائل اور بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

شیئر: