Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعل ساز سعودی گرفتار

ریاض..... ریجنل پولیس نے دھوکے اور جعل سازی کے الزام میں 2 سعودیوں کو گرفتار کر لیا ۔ الریاض اخبار کے مطابق ایک شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی کہ 2 افراد نے اسے بوگس چیک دیئے جو اس کے گھر کی فروخت کے بیانے کے طور پر دیئے تھے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ دھوکے باز خود کو سفارتی اہلکارظاہر کرتے تھے انہو ںنے فرضی سفارتی ضمانت کے کاغذات بھی جمع کروائے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیاجن پر پہلے بھی دھوکے اور جعل سازی کے 41 مقدمات درج ہیں ۔ 

شیئر: