Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی شہریوں کیلئے اسرائیلی فیلڈ اسپتال بند کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔اسرائیلی فوج نے شامی شہریوں کے لیے قائم کیا گیا فیلڈ ہسپتال بند کر دیا ہے ۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق شامی سرحد کے قریب قائم کیا گیا یہ ہسپتال شام کی خانہ جنگی میں زخمی ہونے والے اور بیمار شامی شہریوں کیلئے بنایا گیا تھا۔اسرائیلی حکومت کے مطابق اگست 2017ء میں قائم کیے گئے اس فیلڈ ہسپتال میں تقریباً7 ہزار شامی باشندوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔

شیئر: