Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریاجوہری پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔۔۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا نے اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو بند نہیں کیا ہے۔یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے تیار کروائی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں تیل منتقل کرنے کے کام میں زبردست اضافہ کیا ہے اور بیرونی دنیا کو ہتھیار بیچنے کی کوشش کر رہا ہے۔یہ رپورٹ آزاد ماہرین کے ایک گروپ نے خفیہ طور پر تیار کی ہے اور اسے  اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: