Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلاس میں آپریشن،اہلکار جاں بحق،دہشت گردہلاک

  چلاس ...چلاس میں شرپسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلے میں اےک پولےس اہلکار شہےد، ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کئی گھنٹے جاری رہی۔ پولیس نے چلاس اور دیامر میں گرلز اسکولوں کو جلائے جانے کے بعد داریل اور اس کے گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ نواحی گاوں تانگیر میں سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 17 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے گرلز اسکول جلائے جانے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی۔پولیس کے مطابق ضلع دیامیر کے علاقوں چلاس، داریل اور تانگیر میں آپریشن جاری ہے ۔دریں اثناءدیامر کے علاقے داریل میں سیشن جج ملک عنایت کی گاڑی پر شرپسندوں نے حملہ کیا تاہم جج اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کے سی ای او کو ائیر سفاری مہنگی پڑ گئی
 

شیئر: