Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول ایئرپورٹ پر سعودی لاپتہ

جدہ ....ایک سعودی نوجوان کے اعزہ نے ترکی میں سعودی سفارتخانے اور وہاں کے سیکیورٹی حکام کو اطلاع دی ہے کہ 6دن سے انکا ایک خاندانی نوجوان استنبول ایئرپورٹ سے لاپتہ ہے۔ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ جدہ واپس آرہا تھا۔ انجانے حالات میں ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگیا۔ لاپتہ نوجوان کے بھائی احمد نافع الحربی نے سبق ویب سائٹ کوبتایا کہ اسکا برادر سالم ، والدہ ، بہنو ںاور بھائیوں کے ہمراہ استنبول ایئرپورٹ پہنچا تھا اور وہاں سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی پرواز میں سوار ہونے والا تھا۔ اس نے استنبول پہنچ کر واپسی کی ضد پکڑ لی تھی۔ وہ ذہنی اضطراب کا شکار تھا۔ ریزرویشن کی کوشش کی گئی تاہم فیملی کے تمام افراد کو ریزرویشن نہیں ملا جس پر ماں اور 2بھائی اس کے ہمراہ جدہ واپس آرہے تھے۔ سفر کی کارروائی مکمل ہونے پر سالم نظروں سے اوجھل ہوگیا۔
 

شیئر: