غیر محرم سے تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے، المصلح
ریاض .... القصیم میں دارالافتا برانچ کے نگران اعلی ڈاکٹر خالد المصلح نے فتویٰ دیا ہے کہ خاتون انجانے شخص سے تحفہ قبول کرسکتی ہے بشرطیکہ تحفے کے پیچھے کوئی نامناسب غرض نہ ہو اور تحفہ دینے والا شک کے دائرے میں نہ ہو۔ وہ ایک خاتون کی جانب سے کئے جانے والے اس استفسار کا جواب دے رہے تھے جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا کوئی خاتون غیر محرم مثال کے طور پر چچا زاد بھائی وغیرہ سے تحفہ قبول کرسکتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں بشرطیکہ اسے اس قسم کے تحفے سے کوئی خدشہ لاحق نہ ہو۔