Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفعہ 35پر آج کشمیر میں ہڑتال ، سیاحوں کی آمدورفت معطل

نئی دہلی۔۔۔۔کشمیر میں حکومت کیخلاف عوامی مظاہرے کے پیش نظرآئندہ2دنوں تک مختلف مقامات پر سیاحوں کی آمدورفت معطل کردی گئی۔علیحدگی پسند تحریک نے شق 35اے  کی حمایت میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اس دفعہ کے تحت ریاست کو خصوصی حق حاصل ہے۔ تحریک کے رہنما سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اوریاسین ملک نے  پوری ریاست میں اتوار اور پیر کو ہڑتال کا اعلان کیا۔مختلف تنظیموں نے دھمکی دی کہ اگر عدالت کی جانب سے یہ شق ختم کی گئی  تو اس کے خلاف عوامی تحریک شروع کردی جائیگی۔پولیس ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر سے آگے کسی بھی سیاح کو تاریخی مقامات پرجانے کی اجازت نہیں ۔ اودھم پور اور رام بن میں خصوصی تفتیشی چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور سیاحوں کا گروپ جموں کشمیر  شاہراہ پر جمع نہ ہوسکے گا تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔28جون سے سالانہ امرناتھ جانیوالوں کی تعداد 2.71لاکھ ہوچکی ہے۔یہاں سیاحوں کی آمدورفت کا سلسلہ 26اگست تک جاری رہے گا۔نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے سپریم کورٹ میں6اگست کو آئین کی دفعہ 35اے کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر سماعت سے قبل ریاست کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -اپوزیشن آج ریلی میں طاقت کا مظاہرہ کریگی

شیئر: