بدصورت نظرآنے کیلئے زبردستی 2دانت نکلوادیئے
احمد آباد .... احمد آباد کی ایک خاتون نے بتایا کہ اس کے پارٹنر نے زبردستی اسکے سامنے کے 2 دانت نکلوادیئے تاکہ وہ بدصورت نظر آئے اور کوئی بھی شخص اس پر ڈورے نہ ڈال سکے۔ یہ شخص آٹو رکشہ ڈرائیور ہے اور اسکی عمر 57سال ہے۔ اس نے 55سالہ گیتا پر دباﺅ ڈالا کہ وہ گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے کام بھی بند کردے۔ خاتون اسکے تشدد سے تنگ آگئی اور آخر کار گزشتہ دنوں اس نے رکشہ سے چھلانگ لگاد ی۔ ایک راہگیر نے دیکھ کر خاتون کی مدد کی اور اسے خواتین کیلئے قائم ہیلپ لائن کے ذریعے ایک ادارے سے ملوایا جہاں اس نے اپنی ساری بپتا سنائی۔