Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان زورخانہ ٹیم پاکستان کے دورے پر

 
پشاور: افغانستان زورخانہ ٹیم پاکستان کے دورے پر پشاور پہنچ گئی۔پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے قیوم اسٹیڈیم پہنچنے پرڈی جی اسپورٹس ڈائریکٹریٹ جنیدخان اورپاکستان زورخانہ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ارباب نصیر احمدنے پر جوش اندازمیں استقبال کیااور مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کئے ۔ پاکستان زورخانہ فیڈریشن کی خصوصی عوت پاکستان کے تین روزہ دورے پر پشاور پہنچنے والی افغان زور خانہ ٹیم کے کھلاڑی اسپورٹس ارینا میں قومی زورخانہ کھلاڑیوں کیساتھ مشترکہ پریکٹس کرینگے تاکہ اس طرح پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوسکے۔ اس موقع پر پاکستان زور خانہ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ارباب نصیر احمد نے کہاکہ زورخانہ کھیل پاکستان میں نیاضرور ہے تاہم فیڈریشن کی بھر پور کوششوں سے پشاور سمیت پورے ملک میں مقبولیت کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب کبڈی اور ریسلنگ کی طرح ایران ،افغانستان اور تاجکستان کی طرح پاکستان میں بھی زورخانہ کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔

شیئر: