کویت میں سعودی سفارتخانے کے تعاون سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے بیمار سعودی شہری کو مملکت منتقل کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق کویت میں سعودی سفارت خانے کو اپنے شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ بیماری کی وجہ سے فوری طور پر وطن جانے کی سہولت فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں
-
فضائی ایمبولینس سے 3 شہریوں کی کویت سے مملکت منتقلیNode ID: 888189
-
تیونس سے سعودی مریضہ کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقلیNode ID: 888352
سفارت کاروں نے بیمار ہم وطن کی طبی حالت کا جائزہ لینے کے بعد فضائی میڈیکل سروس سے رابطہ کیا تاکہ بلا تاخیر اسے وطن منتقل کیا جاسکے۔
سعودی ایئر میڈیکل سروس کے ہیلی کاپٹر کے کویت پہنچنے سے قبل ہی مریض کو مکمل طبی نگہداشت فراہم کرتے ہوئے ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا جہاں سے اسے ریاض منتقل کردیا گیا۔