جیٹ ایئرویز کو حادثہ کیوں ہوا؟
ریاض ....سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے جمعہ کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہندوستانی ایئرلائنز جیٹ ایئرویز کے طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل کرلی۔ طیارہ میں 144مسافر اور 7افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔ طیارہ ریاض سے ممبئی جارہا تھا۔ ابتدائی تحقیقا ت میں پتہ چلا ہے کہ ہندوستانی طیارے نے مطلوبہ رن وے سے پہلے ہی پرواز شروع کردی تھی۔ منظر پوری طرح سے واضح تھا۔ کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ آخر میں طیارہ رن وے سے نکل کر کچے میں داخل ہوگیا تھا۔ جس سے اس میں آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا اور عملے سمیت تمام مسافروں کو ایمرجنسی دروازے کے راستے طیارے سے اتار لیا تھا ۔ کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔ محکمہ شہری ہواباز ی نے ہندوستانی عہدیداروںکو بھی تحقیقات میں شامل رکھا۔