Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابک دنیا کی چوتھی بڑی کمپنی

الجبیل .... سابک کمپنی 2017ءکے دوران اپنے سودوں کے حجم کی بنیاد پر دنیا کی 50بڑی کمپنیوں میں 40ویں درجے پر فائز رہیں۔ پیٹروکیمیکل کی سعودی کمپنی سابک نے 3.6ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں۔ کیمیکل اور انجینیئرنگ کی بین الاقوامی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے سابک، ایکسن موبیل، لیونڈل بازیل، متشوبیشی کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر رہی۔ جرمنی کی بیسف کمپنی 79.2ارب ڈالر کے سودوں کے تناظر میں اول، امریکی کمپنی ڈیویڈنڈ 62.5ارب ڈالر کے سودوں کے ساتھ دوسرے جبکہ چین کی سینوبک کمپنی تیسرے اور برطانیہ کی اینوس کمپنی پانچویں نمبر پر رہی۔
 
 

شیئر: