ہوائی اڈوں پر ایش ٹرے کیوں؟
ریاض....شہری ہوابازی کے ادارے کے عہدیدار نواف الطحینی نے واضح کیا ہے کہ پوری دنیا میں ہوائی اڈوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گزشتہ برس ایک غیر ملکی ایئرلائن کے مسافر نے باتھ روم میں سگریٹ پی کر کچرے کے ڈبے میں بچا ہوا سگریٹ پھینک دیا تھا جس سے آگ لگ گئی تھی اس کے بعد ہی شہری ہوابازی کی انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے والے مسافروں کے مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فضائی کمپنیوں پر پابندی عائد کی تھی کہ وہ سگریٹ پھینکنے کا انتظام رکھیں۔ یہ انتظام سگریٹ نوشی پر پابندی کے باوجود کیا جارہا ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کے سنگین نتائج سے بچا جاسکے۔