Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون مملکت پٹرول کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ریاض .... وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے اطمینان دلایا ہے کہ 2018ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران پٹرول کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ وزارت نے تیل کے نرخوں کا جائزہ لے لیا۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ 91 ایک لیٹر پٹرول 1.37 ریال جبکہ 95 ایک لیٹر پٹرول 2.04 ریال میں مہیا ہوگا۔ وزارت نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے شروع میں اندرون ملک پٹرول کے نرخوں کا دوسری مرتبہ جائزہ لیا ہے۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ مملکت میں پٹرول کے نرخ عالمی منڈیوں کو برآمد کئے جانے والے نرخ سے ملتے جلتے ہیں۔ عالمی منڈی کے نرخ داخلی منڈی کے نرخوں پر اثرانداز ہونگے۔

شیئر: