کینیڈا میں زیر علاج سعودیوں کو دیگر ممالک منتقل کیا جائے گا
ریاض: کینیڈا میں زیر علاج سعودی شہریوں کو دیگر ممالک منتقل کیا جائے گا۔ وزارت صحت آئندہ مریضوں کو علاج کے لئے کینیڈا روانہ نہیں کرے گی۔ کینیڈا کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون معطل کردیا گیا ہے۔ وزارت صحت کو اعلی حکام کی طرف سے ہدایت موصول ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر تعلیم اپنے طلبہ کو دیگر ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔