Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر فرحان کی خدمات ہر ایک کیلئے باعث تقلید ہیں ،ویلفیئر اتاشی محمو د لطیف

ہم وطنوں کی خدمت کرکے خوشی محسوس کرتا ہوں ، ڈاکٹر فرحان کا الوداعی تقریب سے خطاب
ذکاء اللہ محسن۔ ریاض
 پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب  سے پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرحان سالک کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کی اعلی قیادت کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی تقریب کا  آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حکیم سے کیا گیا ۔ نظامت کے فرائض امتیاز احمد نے  انجام دیتے ہوئے آنے والیمہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرحان سالک ایک عظیم انسان ہمدرد اور مسیحا ہے انہوں نے اپنی زندگی خدمت انسانیت میں وقف کر رکھی ہے ان جیسے انسان پاکستانی کمیونٹی کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان ریاض کے  ویلفیئر اتاشی محمود لطیف نے کہا کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ اپنی پیشہ وارانہ اعلی صلاحیتوں کی بدولت گزشتہ 30  برسوں سے ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ ڈاکٹر فرحان سالک جیسے محنتی قابل اور ہمدرد انسان کی گراں قدر خدمات قابل تقلید ہیں  ۔   پاکستان مسلم لیگ( ن) ریاض کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا ڈاکٹر فرحان سالک کا شمار یقینا ان مسیحائوں میں ہوتا ہے جن کی وجہ سے مسیحائی کے پیشے سے ایک عقیدت سی ہو جاتی ہے پاکستانی کمیونٹی  کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر تنویر نے ڈاکٹر فرحان کی کمیونٹی کے لئے خدمات پر تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر فرحان سالک نے کہا میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ کمیونٹی کی محبت اور تعاون کی وجہ سے ہوں۔ کام سے  لگن اور جذبے کے ساتھ اگر مقصد نیک  ہو تو انسان بڑے سے بڑا کام انجام دے کر منزل  پا لیتا ہے انہوں نے کہا  کمیونٹی کی خدمت کرنا میرا اخلاقی اور قومی فرض ہے ہم وطنوں کی خدمت کرکے خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے  تقریب میں فیصل علوی، ڈاکٹر نوید عزیز،  راجہ یعقوب اور چوہدری عبدالمجید نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرحان سالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کیلئے ان کی بے مثال خدمات کو کبھی بھولا نہیں جا سکے گا ۔  آخر میں پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کی جانب  سے ڈاکٹر فرحان کو اعلی خدمات پر اعزازی  شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -تلنگانہ این آر آئی فورم کے رضا کار مشاعر مقدسہ میں حجاج کی خدمت کرینگے ، عبدالجبار

شیئر: