Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول کی بلا انقطاع سپلائی

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین
سعودی عرب نے باب المندب میں جہاز رانی کے تحفظ کے انتظامات ہوتے ہی عالمی منڈی کو پیٹرول کی سپلائی بحال کردی۔ عرب اتحاد برائے یمن کی افواج نے جیسے ہی یہ یقین دہانی کرائی کہ آبنائے باب المندب اور جنوبی بحر احمر کے راستے اتحادی ممالک کے جہازوں کے تحفظ کے انتظامات کردیئے گئے ہیں اور یمن کی قانونی حکومت نے باب المندب اور بحر احمر میں امن و سلامتی کی جملہ تدابیر کرلی ہیں۔ عالمی برادری سے اس سلسلے میں تال میل پیدا کرلیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون سے ہم آہنگ تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں۔ مملکت نے تیل کی بحالی شروع کردی۔
سعودی عرب نے پوری دنیا کو یہ جتا دیا کہ خطے کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے والے ایرانی جرائم ، عالمی تجارت اور جہاز رانی کو خطرات لاحق کرینگے۔ ایرانی ملا علاقے میں دہشتگرد ملیشیاﺅں کے ذریعے اپنے توسیع پسندانہ منصوبے نافذ کرانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ پھر وہی ہوا جس کا خدشہ سعودی عرب نے ظاہر کیاتھا۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے آئل ٹینکرز پر حملہ کیا او رخلیج عرب اور یورپی ممالک کے درمیان جہاز رانی کی اہم گزر گاہ کو مخدوش کردیا۔ حوثیوں نے آئل ٹینکرز کی سلامتی اور ماحولیات کو بھی خطرات لاحق کردیئے۔ سی تناظر میں سعودی عرب نے تیل کی سپلائی باب المندب کے راستے معطل کردی تھی۔ تاہم اب جبکہ با ب المندب سے آئل ٹینکر کے گزرنے کے عمل کو محفوظ بنادیا گیا ہے مملکت نے پہلی فرصت میں تیل کی سپلائی کا آغاز کردیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: