پیر 6اگست2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ” الوطن“ کی سرخیاں
٭ سرکاری اداروں پر STCکے قرضے 19ارب ریال تک پہنچ گئے
٭ جدہ ایئرپورٹ کو دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں شامل کرنا غیر منصفانہ ہے، اکنامسٹ
٭ سرکاری خدمات کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل ایپلی کیشن میں 1150سعودی شہر اور قریئے شامل
٭ قطر نے حوثیوں کے اسکولوں اور اداروں کو 375ہزار ریال کی مدد دی، خفیہ دستاویز میں انکشاف
٭ مساجد کے خطیبوں کی نگرانی کیلئے ایپلی کیشن جاری کی جائیگی، وزیر اسلامی امور
٭ سعودی ایف ڈی اے کے خلاف 8ماہ کے دوران 49افواہیں
٭ایران کے 140 شہروں کے باشندے ملاﺅں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، معرکہ انجام کے قریب پہنچ گیا، حسین داعی الاسلام کا بیان
٭ ا مریکہ کل سے ایران پر نئی پابندیوں کا آغاز کردیگا
٭ دہشتگردوں نے عراق پر بجلی کی بڑی لائن پر حملہ کردیا
٭ حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے یمنی عازمین کی آمد نے حج کو سیاسی رنگ دینے کے دعووں کو مسترد کردیا
٭ الحدیدہ پر حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کے نئے شواہد منظر عام پر آگئے
٭٭٭٭٭٭٭٭