Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچیوں سے زیادتی کے ملزمان کو بخشا نہیں جائیگا، وزیر اعلیٰ بہار

پٹنہ۔۔۔۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ مظفر پور میں قائم مرکز بہبود اطفال و نسواں میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں ملوث ملزمان کو بخشا نہیں جائیگا۔ نتیش کمار سرکاری رہائش پر منعقد ’’لوک سنواد‘‘کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاستی حکومت کیہدایت پر غیر سرکاری تنظیموں کا سماجی اڈیٹنگ کرنے والے ٹاٹا انسٹی ٹیو آف سوشل سائنس کی رپورٹ سے مظفر پور کے گرلز شیلٹر ہوم میں زیادتی کے واقعات کا انکشاف ہوا۔ اس معاملے میں بہار پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ساتھ ہی اس واقعہ کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مظفر پور میں محکمہ سماجی بہبود کے جو بھی افسران ذمہ دار تھے انہیں فوراً معطل کردیا گیا اوران کے خلاف محکمہ جاری کارروائی شروع کردی گئی۔ وزیر بہبود وسماجی امور منجو ورما کے استعفے کے سلسلے میں سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث جو بھی پایا جائیگا اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -پٹنہ اسٹیشن پر باتھ روم کی دیوار منہدم، مسافر ہلاک

شیئر: