Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارانسی میں نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی

وارانسی۔۔۔۔اترپردیش میں بنارس کے لنکا علاقے میں ایک پرائیویٹ اسپتال کی نرس کو اغوا کرکے اس کیساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر روہنیا علاقے کے ستیہ جیت کمار سمیت 3نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ نرس کا الزام ہے کہ وہ گزشتہ رات پونے 10بجے اسپتال میں ڈیوٹی پر جارہی تھی کہ کار میں سوار 3نوجوانوں نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور نشہ آور شئی منہ میں انڈیل دیا۔ بیہوشی کے عالم میں نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں تینوں نے زیادتی کا ارتکاب کیا اور بعد ازاں راستے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -صحیح فرما یا گڈ کری جی’’کہاں ہیں ملازمتیں‘؟، راہول

شیئر: