لالو پرسادعارضہ قلب میں مبتلا، ممبئی میں زیر علاج
ممبئی۔۔۔۔بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یاد علاج کیلئے ممبئی پہنچ گئے۔واضح ہو کہ چارہ گھوٹالہ کیس میں لالو پرساد کو جیل جانا پڑاتھا۔خرابی صحت کی بنا پر انہیں عارضی ضمانت پر رہا کیا گیا۔پٹنہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل ہی لالو پرساد کے حامیوں کی کثیر تعدادوہاں موجود تھی ۔ ان لوگوں نے اپنے رہنما کو نیک تمناؤں اور صحت یابی کی دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا ۔سخت سیکیورٹی انتظامات میں وہ گوایئر کی پرواز سے ممبئی روانہ ہوئے ۔ گزشتہ دنوں وہ ممبئی میں فسٹولا کا آپریشن کرانے کے بعد پٹنہ واپس آگئے تھے تاہم دل اور گردے کی بیماری لاحق ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے ہارٹ انسٹی ٹیو ٹ میں داخل کرایا گیاجہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔