Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارباڈوس : کیریبیئن پریمیئر لیگ کا آغاز

 
بارباڈوس : کیریبیئن پریمیئر لیگ کا چھٹا کرکٹ میلہ شروع ہوگیا اس چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں میں چھکے،چوکوں کی برسات کی توقع ہے۔ بال ٹیمپرنگ سزا یافتہ ا سٹیو ا سمتھ بھی اِن ایکشن ہونگے۔ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور شاداب خان سمیت 10 قومی ا سٹارز جگمگائیں گے۔ افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپیئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا سینٹ لوشیا اسٹارز کے ساتھ ہو ا۔ بارباڈوس ٹرائی ڈینٹس میں محمد عرفان، وہاب ریاض، گیانا ایمزون وارئیرمیں سہیل تنویر، شعیب ملک، سینٹ لوشیا اسٹارز میں رومان رئیس، محمد سمیع اور حسین طلعت، جمیکا تلاواز میں شاہد آفریدی، عماد وسیم، دفاعی چیمپیئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شاداب خان کا نام شامل ہے۔ سی پی ایل کا میلہ 16ستمبر تک جاری رہے گا۔
 

شیئر: