Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاداب سے شرط ہار کر خوشی ہوئی، ہیڈ کوچ

 
لیڈز : پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ میں نوجوان شاداب خان سے شرط ہار گیا لیکن اس کے عزم اور جذبے نے مجھے حیران کردیا ۔ انگلینڈجانے سے پہلے مکی آرتھر نے شاداب خان کو کہا تھاکہ اپنی بیٹنگ بہتر کرو۔ شاداب خان نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں میں 3ٹیسٹ میچوں میں 3نصف سنچریاں بناوں گا اور آپ کو پوری ٹیم کی دعوت دینا ہوگی۔ آئر لینڈ کے خلاف مالاہائیڈ میں جب شاداب نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں نصف سنچری بنائی تو ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مکی کو بتایا کہ ایک ہوگئی ، پھر لارڈز ٹیسٹ میں 2 کا اشارہ کیااورجب لیڈز ٹیسٹ میں تیسری نصف سنچری بنائی تو شاداب نے 3انگلیاں دکھا کر فوراً دوسرا اشارہ کرتے ہوئے کوچ کو ان کی دعوت یاد دلائی۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ شرط ہارنے کے بعد مجھے پوری ٹیم کو کھانا کھلا ناپڑگیا لیکن اس نوجوان بیٹسمین کی جانب سے کمٹمنٹ کمال کی تھی ،اس نے جو کہا وہ کردیااور پہلی مرتبہ کوئی شرط ہار کر مجھے خوشی ہوئی ۔

شیئر: