Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹر آف دی ایئر کیلئے فخرزماں مضبوط امیدوار

 
  لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوگاجس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے متعدد کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ تقریب میں بہترین بلے باز اور کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کا انتخاب بھی کیا جائےگا جس کیلئے فخر زمان مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی بہترین باولر کا اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے نمبر ون آل راﺅنڈر کے لئے شاداب خان اور فہیم اشرف میں سخت مقابلہ ہوگا۔ایمرجنگ کیٹیگری میں اوپنر امام الحق کا نام سرفہرست ہے۔ تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ائیر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈز بھی ملیں گے۔ 

شیئر: