Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینس ولیمز نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی

 
نیویارک: امریکی ٹینس ا سٹار وینس ولیمز نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ انہوں نے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں اپنی ہم وطن کیرولائن کو ہرا کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی ہے۔راجرز ٹینس کپ کے افتتاحی مرحلے میں امریکہ کی وینس ولیمز اور ہم وطن کیرولائن میں مقابلہ ہوا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے سیٹ میں کانٹے کا کھیل دیکھنے کو ملا۔وینس ولیمز نے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5-7سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیٹ میں وینس نے حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ اس بار انہوں نے با آسانی 1-6 سے فتح سمیٹ کر اگلے راونڈ میں جگہ پکی کر لی۔

شیئر: