Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشمیسی چیک پوسٹ پر حج اجازت ناموں کی تفتیش

مکہ مکرمہ ... سیکیورٹی اہلکاروں نے الشمیسی چیک پوسٹ سے مکہ مکرمہ کا رخ کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے حج اجازت نامے طلب کرنا شروع کردیئے۔ اہلکار جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے اجازت نامے تیزی سے چیک کررہے ہیں جس غیر ملکی کا اقامہ مکہ شہر سے بنا ہوا ہے یا وہ مشاعر مقدسہ میں ڈیوٹی پر ہے اور اسکے پاس اسکا دستاویزی ثبوت ہے اسے بھی مکہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ بسوں کا معائنہ کرنے کیلئے الگ راستہ مخصوص کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: