Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی نے چنئی پہنچ کر کروناندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

چنئی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی ڈی ایم کے کے سربراہ اورتامل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ کروناندھی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے چنئی پہنچ گئے۔انہوں نے راجا جی ہال پہنچ کرانہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔ان کے علاوہ ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کےرہنماچنئی پہنچ گئے۔واضح ہو کہ کروناندھی کو مرینا بیچ پر دفن کرنے کی مدراس ہائی کورٹ سے اجازت ملی تھی ان کی میت کے آخری دیدار کے لیے راجہ جی ہال کھول دیا گیا۔کروناندھی کی موت پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے گہرے  دکھ کا اظہارکیا۔سابق نائب وزیر اعظم لال کشن ایڈوانی نے کروناندھی کے اہل خانہ سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -مہاراشٹر کے 17لاکھ ملازمین کی ہڑتال

شیئر: