کٹھوعہ معاملہ کے گواہ کی حراست میں پٹائی، ریاستی حکومت سے جواب طلب
جموں۔۔۔۔۔کٹھوعہ اجتماعی زیادتی کیس کے گواہ طالب حسین کی پولیس تحویل میں پٹائی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ حکومت کو جواب دینے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جموں کے سانبہ پولیس اسٹیشن میں ریمانڈ کے دوران طالب کو زد و کوب کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملہ میں طالب کی چچازاد بہن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرکےملزم پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروا ئی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت 21 اگست کو کی جائے گی۔