Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بہت_ہوگئی_سیاست‎

کچھ ٹوئیٹر صارفین اب سیاست سے تنگ آچکے ہیں ۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ سیاست کو چھوڑ کر کیا کرنے کے مشورے دے رہے ہیں۔
سبحان احمد نجمی نے ٹویٹ کیا : بہت ہوگئی سیاست آؤ اب پڑھائی کرو۔
ایاز نے کہا : بہت ہوگئی سیاست چلو خان صاحب بازار سے آدھا کلو دہی ، ہری مرچیں اور بریانی مصالحہ کا پیکٹ لے آؤ۔ بشریٰ بی بی
دانش خان نے لکھا : بہت ہوگئی سیاست اور غریبوں سے ہمدردی کی بات کرتے ہیں۔ خدارا مخیر لوگ سارے مفلس لوگوں کی مدد کریں۔
انیلہ فرید نے کہا : اب بہت ہوگئی سیاست چلو کچھ اچھا کام بھی کرتے ہیں۔
عائشہ بتول نے ٹویٹ کیا : بہت ہوگئی سیاست اب محبت ہوگی۔
فہد جٹ نے کہا : بہت ہوگئی سیاست اب وہ تلخیاں ختم کریں جو سیاست کی وجہ سے رشتوں میں پیدا ہو چکیں۔
حرا زرین نے ٹویٹ کیا : بہت ہوگئی سیاست اب سب ایک ہو کر جشن آزادی کی تیاری کرتے ہیں۔ 
سبحان راہی نے لکھا : بہت ہوگئی سیاست کیوں نہ اب پھر اپنی دوستی کو مضبوط کیا جائے ، سیاست کی عزت میں آنے والے رشتوں کو پھر سے جوڑا جائے اور اب کی بار پھر سے مسکراہٹیں بکھیری جائیں۔
محمد بلال نقوی نے کہا : بہت ہوگئی سیاست ہون میرا ویاہ کرا دیو۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں