Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کی خواتین نے پارک کو لنڈا بازار بنادیا

طائف ...یہاں خواتین کے ایک گروپ نے آس پاس واقع پارکوں کو لنڈا بازار میں تبدیل کردیا۔ طائف کے الوشحا ء محلے میں پارک پرانے کپڑوں کے بازار بن گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ واردات غیر ملکی خواتین نے کی ہے۔ وہ مختلف گھرانوں سے ملنے والے پرانے کپڑے حاصل کرکے فروخت کررہی ہیں۔ پرانے کپڑے درختوں پر لٹکائے ہوئے ہیں اس سے پارکوں کا منظر انتہائی برا لگنے لگا ہے۔ مقامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پرانے کپڑے مضر صحت ثابت ہوسکتے ہیں۔ ممکن ہے انہیں جلدی اور تناسلی امراض میں مبتلا خواتین نے استعمال کیا ہو۔
 

شیئر: