Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاشا اور ممہند ڈیمزکی جلد تعمیر کیلئے سفارشات

لاہور ... دیا مر بھاشااور مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی نے جلد تعمیر اتی کام اور دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے سفارشات سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔سپریم کورٹ نے سفارشات کی توثیق کر دی ۔دیا مر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی آبادکاری کا مسئلہ ایک دہائی سے ز یر ِ التوا تھا ۔ عملدرآمد کمیٹی نے متاثرین کی آباد کاری کے لئے نیا فارمولا وضع کیاہے ۔اِس فارمولے سے آبادکاری کے لئے مقامی لوگوں کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا جلد آغاز ہو سکے گا ۔سپریم کورٹ نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لئے سابق مہمند ڈیم ایجنسی میں زمین کی جلد خریداری پر مبنی سفارش کی بھی توثیق کر دی ۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں قائم ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کے کام کے معیار اور رفتار کی تعریف کی ۔
مزید پڑھیں:نندی پور پاور پراجیکٹ دووبارہ کھولنے کا حکم
 

شیئر: