Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس سی سی چیمپیئن شپ: عسیر کرکٹ لیگ کی فتح

 
 223رنز کے جواب میں نجران الیون 108رنز بنا کر 115رنز سے ہار گئی، فراست آفریدی جارحانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ رہے
  سید مسرت خلیل۔ جدہ
عسیرکرکٹ لیگ کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے تعاون سے ایس سی سی سہ فریقی انٹرسٹی کرکٹ کی پہلی چیمپیئن شپ کے افتتاحی میچ میں عسیر کرکٹ لیگ (اے سی ایل) نے نجران کرکٹ ایسوسی ایشن (این سی اے) کو 115رنز سے شکست دیکر سیریز کا پہلا میچ جیت لیا۔ سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی ) کے میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ام صبور کرکٹ گراونڈ عسیر ریجن پر کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں نجران الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے عسیر کرکٹ لیگ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ عسیر الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 223رنز بنائے۔ کپتان فراست آفریدی نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 66رنز بنائے جبکہ ابرار مشتاق21 گیندوں پر 44 ، محمد عدنان 21گیندوں پر 38اور ذکاءاللہ محمد نواز 21گیندوں پر 30 اور طاہر رشید 11گیندوں پر 16رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وقاص فدا نے 30رنز دیکر 3 کھلا ڑیوں آوٹ کیا۔ جواب میں نجران الیون14.4 اوورز کھیل کر 9وکٹوں پر 108 رنز بناسکی۔ محمد عادل 22اور عبدالوہاب نے 19رنز بنائے ۔عسیر کرکٹ لیگ کے ضیغم عباس نے 7رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر سعودی کرکٹ سینٹر کے سی ای او ندیم ندوی نے عسیر کرکٹ لیگ کے کپتان فراست آفریدی کو بہترین بیٹنگ پرمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر عسیر کرکٹ لیگ کے سرپرست اعلیٰ عبداللہ زہران ابو نواف اور ان کے فرزند عبدالرحمن زہران بھی گراونڈ پر موجود تھے۔

شیئر: