اجزاء :
انڈے کی سفیدی۔ 3 عدد
چکن۔ 250 گرام
زیتون ۔ 4 کھانے کے چمچ
موزریلا چیز۔ حسب ضرورت
لیموں۔ 2 عدد
لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ
اوریگانو۔ آدھا چائے کا چمچ
تھائم۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ۔ حسب ذائقہ
ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پودینہ ۔گارنش کے لیے
ترکیب۔
انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں کہ اس میں ہوا بھر جائے۔ پھر اس میں لال مرچ، تھائم، اوریگانواور نمک ڈال کے مکس کریں۔ چکن کو نمک اور لیموں کے رس کے ساتھ فرائی کرلیں۔ فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کے ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں مکسچر پھیلا دیں،اوپر زیتون، چکن اور لیموں چھڑک کے سائڈ بدل دیں۔پلیٹ میں نکال لیں اور اوپر موزریلا چیز کے ٹکرے ڈال کے اسے پری ہیٹ اوون میں فل ہیٹ پر دو منٹ کیلئے اوون میں رکھیں۔ ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پودینہ سے گارنش کرکے سرو کریں۔