Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانسون اجلاس کا آج آخری دن: ’ترمیم شدہ‘ طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا میں پیش ہوگا

نئی دہلی ـ ـ ۔ ۔۔۔۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج آخری دن ہےمرکزی حکومت راجیہ سبھا میں طلاق ثلاثہ پر مبنی بل پیش کر سکتی ہے۔ جمعرات کو ہی مودی حکومت نے اس بل میں ترمیم کی ہے۔قبل ازیں حکومت نے راجیہ سبھا میں زیرالتوا طلاق ثلاثہ سے متعلق بل میں تین ترامیم کرتے ہوئے اس میں مجسٹریٹ کے ذریعہ ملزم شوہر کو ضمانت دیئے جانے اور مناسب شرائط پر مفاہمت کی شقوں کو شامل کیا ۔ بل کی مخالفت کرنے والی کانگریس سے بھی حکومت نے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا۔ وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں گزشتہ روز ہونیوالی کابینہ کی میٹنگ میں ان تینوں ترامیم کی منظوری دی گئی۔میٹنگ کےبعد  وزیرقانون و انصاف روی شنکر پرساد نے صحافیوں کو بتایاکہ پہلی ترمیم کے تحت اب ایف آئی آر درج کرانے کا حق خود متاثرہ خاتون، اس سے خون کا رشتہ رکھنے والے افراد اور شادی کے بعدقائم رشتہ داروں کو ہی ہوگا۔اس کے علاوہ بل میں مفاہمت کا التزام بھی ہے۔ پرساد نے بتایاکہ مجسٹریٹ مناسب شرطوں پر شوہر۔ بیوی کے مابین سمجھوتہ کراسکتاہے۔ ایک دیگر ترمیم ضمانت کے سلسلہ میں کی گئی ہے۔ اب مجسٹریٹ کو یہ اختیار دیاگیاہے کہ وہ متاثرہ کا موقف سننے کے بعد ملزم شوہر کو ضمانت دے سکتاہے حالانکہ انہوں نے واضح کیاکہ یہ اب بھی غیر ضمانتی جرم برقرار ہے جس میں تھانہ سے ضمانت ملنی ممکن نہیں ہے۔ یہ بل لوک سبھا میں منظور ہوچکاہے لیکن راجیہ سبھا میں زیرالتوا ہے۔
مزید پـڑھیں:- - - -تارکین وطن کو پراکسی ووٹنگ کا حق دینے والا بل لوک سبھا میں منظور

شیئر: