Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

712مشغلوں میں سہولت

ریاض۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں 712تجارتی مشغلوں کو اجازت ناموں کے ثبوت پیش کرنے کی کارروائی سے مستثنیٰ کردیا گیا۔95فیصد سے زیادہ نجی اداروں کے مشغلے اس میں داخل ہیں۔ تاجروں اور نجی اداروں کی آسانی کیلئے تجارتی مشغلوں کا لنک ’’سجل تجاری ‘‘سے مربوط کردیا گیا۔ وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے بتایا کہ کارروائی کو سادہ اور آسان بنانے کیلئے مطلوبہ اجازت نامے کی شرائط میں تخفیف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ تجارتی مشغلوں میں سجل تجاری کے لنک پر ہی اکتفا کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - -کینیڈا سعودی خواتین کے موقف پر حیران

شیئر: