چائے والا رکن قومی اسمبلی بن گیا
اسلام آباد... تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرمحنت کش گل ظفر خان بھی رکن قومی اسمبلی بن گئے۔پیپلزپارٹی کے مضبوط امید وار اخونزداہ چٹان اور آزاد امید وار شہاب الدین کو شکست دی۔ این اے 41باجوڑ سے نو منتخب رکن اسمبلی گل ظفر خان نے کہا ہے کہ لوگوں نے ہمیں تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے۔ حلقے میں تعلیم کا فروغ اور عوامی خدمت اس کی اولین ترجیح ہو گی۔گل ظفرخان اندرون راولپنڈی میں ایک ہوٹل میں ویٹر تھے اور چائے بناتے تھے۔ اب قومی اسمبلی میں قانون سازی کریں گے۔انہوںنے کہا کہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا۔ اپنے علاقے کے مسائل حل کرنے کا موقع ملا ہے۔ حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے انتھک محنت کروں گا۔