Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فرمان خیبر پختونخوا کے گورنر ہونگے

  اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں کیا ،جس میں نامزد وزیراعلیٰ محمود خان ،سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،عاطف خان ،شہرام ترکئی اور شاہ فرمان موجود تھے۔اجلاس میں عمران خان نے گورنر کے لئے شاہ فرمان کا نام فائنل کیا۔ شہرام خان ترکئی کو سینئر وزیر صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدادن دیا جائے گا ۔عاطف خان صوبائی وزیر تعلیم و توانائی ہوں گے۔اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کو وزیر داخلہ،شاہ محمود کو وزیر خارجہ اور شیریں مزاری کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔
 مزید پڑھیں:چوہدری سرور گورنر پنجاب نامزد

شیئر: