دالبندین ،چینی انجینیئرز کی بس پر خود کش حملہ
کوئٹہ...دالنبدین میں آر سی ڈی شاہراہ پر سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار، 2 چینی انجینیئراور 2 مقامی ملازمین شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور نے بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا ۔ دھماکے سے بس تباہ ہوگئی ۔ بم ڈسپوزل ائسکواڈ اور سیکیورٹی اہلکارموقع پر پہنچ گئے ۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاءالدین مری نے چینی انجینئرز کی بس پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی سیندک سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات اور چینی ا نجینئرز کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔