Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں انگریز دورکا 5 سال سے بند گھڑیال پھر فعال

دمشق ۔۔۔ شام کے شمالی شہر حلب کے باب الفرج میں نصب ’بگ بین‘ کئی سال کی بندش کے بعد ایک بار پھر حرکت میں آگیا۔عالمی ذرائع کے مطابق بِگ بین شام میں جاری خانہ جنگی کے پانچ سالہ عرصے کے دوران بند رہا ہے۔ حال ہی میں شامی فوج نے شہر پر دوبارہ قبضہ کیا تو اس بند گھڑیال کو بھی ایک بار پھرفعال کردیا ہے۔یہ گھڑیال اور اس کا ٹاور حلب کے خوبصورت پتھروں سے 117 سال پیشتر  1898ء میں تیار کیا گیا۔ اس کی تیاری پر اس وقت 1500 سنہری لیرہ خرچ کیا گیا تھا۔ بگ بین پروجیکٹ کے آپریشنل انچارج طریف عطورہ نے بتایا کہ گھڑیال میں انگریز دور کا میکنیکی سسٹم نصب ہے۔ یہ بگ بین برطانیہ کی ایک کمپنی نے تیار کیا جس نے اس طرح کے کئی اور گھڑیال بھی بنائے تھے۔
 

شیئر: