”وینم“کی نمائش5اکتوبر کوہوگی
ہالی وڈ ہارر سائنس فکشن فلم ”وینم“کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔روبن فلیسچر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹام ہارڈی ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔فلم کی کاسٹ میں ٹام ہارڈی کے علاوہ مچل ولیمز،رز احمد،جینی سلیٹ ، اسکاٹ ہیز،ریڈ اسکاٹ،سام میدینا اور میک برینڈسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 5اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔