اوسلو.... ناروے کے ماہرین امراض قلب نے کہاہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے موٹے افراد میں دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کاخطرہ ورزش نہ کرنے والے موٹے افراد کی نسبت کم ہو تا ہے ۔ موٹے افراد کو نارمل وزن کے حامل افراد کی نسبت ”ایٹریل فائیببریلیشن “ ( دل کی بے ترتیب دھڑکن )کا عارضہ لاحق ہونے کا زیادہ امکان ہو تاہے ۔ نارویجیئن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محقق لارس النن گرنویک نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ورزش نہ کرنے والے موٹے افراد میں دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کاخطرہ ورزش نہ کرنے والے ان موٹے افراد کی نسبت ز یادہ پایا گیا جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔