Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیریبین پریمیئر لیگ: آندرے رسل کی شاندار ہیٹ ٹرک

 
پورٹ آف ا سپین:کیریبین پریمیئر لیگ میں آندرے رسل کی شاندار ہیٹ ٹرک اور طوفانی سنچری کی بدولت جمیکا تلاواز نے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 224 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 41 کے اسکور پر ابتدائی 5 وکٹیں گرنے کے بعد رسل ڈٹ گئے۔ انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ انہوں نے 40 گیندوں پر سنچری بنا کر سی پی ایل تاریخ کی تیز تری سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے 49 گیندوں پر 13 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حریف ٹیم کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سی پی ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔ کولن منرو 61، برینڈن میکولم 56 کرس لین 46 ڈیرن براوو 29 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ آندرے رسل نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔جواب میں جمیکا تلاواز نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ تلاواز کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 41 کے اسکور پر اس کے 5 مستند کھلاڑی آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر آندرے رسل نے میدان سنبھالا۔ انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بولرز کی خوب دھنائی کی اور شاندار سنچری اسکور کی۔انہوں نے 49 گیندوں پر 13 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 121 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ علی خان نے 3 اور فواد احمد نے 2 وکٹیں لیں۔

شیئر: