قرضہ فنڈز کے 10فیصد حصص خریدنے کا پروگرام
ریاض .... غیر منقولہ جائدادوں کی فنڈنگ کیلئے قائم سعودی سرکاری کمپنی(سرک) آئندہ 2برسو ںکے دوران 50ارب ریال میں قرضہ فنڈ خریدے گی۔ کمپنی نے یہ عندیہ دیدیا۔سرک کے ایگزیکٹیو چیئرمین فیبریس سوسینی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے الاقتصادیہ کو بتایا کہ کمپنی آئندہ 2برسوں کے دوران فنڈنگ مارکیٹ کا 10فیصد حصہ حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ 2026ءتک 20فیصد تک کی مارکیٹ ہماری کمپنی کے پاس ہوگی۔